مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، 19 ملزمان گرفتار

February 25, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرزاور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کلری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال عرف ایرانی کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ (جمیل عرف چنگا عذیر بلوچ گروپ)سے ہے۔ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،ملیر،عزیزآباد،مدینہ کالونی،الفلاح، مٹھا در، نیپئراور ٹیپوسلطان کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان محمد عارف حسین،عابد صدیق،محبوب مرتضیٰ علی، عرفان احمد عرف گنڈیری، ندیم عرف بنگالی،شیخ محمد بلاج عرف بلال، سید صدام حسین شاہ،حمزہ، علی عباد اور ریاض احمد کو گرفتارکیا جوشہریوںسے لوٹ مار کرنے، موٹر سائیکل چوری کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، مسلح لوٹ مار،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ الفلاح، گارڈن، شاہراہ فیصل، جیکسن اور نیپئر کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے8ملزمان فیضان عرف ہاؤ، شاہ زیب عرف بھاشانی، شعیب علی عرف ماسا، ایاز علی، سہیل خان،محمد یونس عرف حکیم عرف آصف،سلطان اور نعیم کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔