ڈی آ ئی جی ساؤتھ آ فس میں بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح

February 26, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے ڈی آ ئی جی ساؤتھ آ فس میں نصب بائیو میٹرک مشین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران و ملازمین کو کہا کہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کریں کسی بھی گھوسٹ ملازم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری یقینی بنائی جائے۔