سعودی عرب میں گرد و غبار کا طوفان

February 26, 2020



سعودی عرب میں گرد و ٖغبار کے طوفان کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے 3 افراد زخمی جبکہ دو غیر ملکی شہری ہلاک ہوگئے۔

گاڑیوں کے تصادم کا واقعہ حائل شہر سے 130 کلومیٹر دور ہائی وے پر پیش آیا جہاں 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

تصادم کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔