جعلی اکاؤنٹس کیس،لیاقت قائم خانی کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا

February 27, 2020

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکائونٹس کیس کے باغ ابن قاسم کو غیر قانونی زمین الاٹمنٹ کے ریفرنس میں گرفتار ملزم لیاقت قائم خانی کو 2مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ سماعت کے دوران ملزم لیاقت قائم خانی کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے ملزم لیاقت قائم خانی کو 2مارچ تک دوبارہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔