شہری لٹتے رہے، 12 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، زیورات، موبائل ،نقدی سے محروم

February 27, 2020

راولپنڈی،اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ، چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 4 گاڑیوں 8موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سٹی پولیس نےموبائل چھیننے،تھانہ رتہ امرال نےایل ای ڈی ، ٹی وی اور اوون چوری،تھانہ وارث خان نےموبائل اور 3ہزار روپےچھیننے،اسلحہ کی نوک پر 45سو روپے چھیننے، 7ہزارروپے اور موبائل فون چھیننے، 5ہزارروپے اور موبائل فون چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے خاتون سے 25ہزارروپے چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے فلم سکینر ، پرنٹنگ مشین ، ڈرائیر ، ٹرائی پوڈ ، پیپر کٹر ، کمپیوٹر اور 2پرنٹنگ مشین چوری ،گھر سے تمام نلکے ، یوپی ایس ، 2بیٹریاں ، لیپ ٹاپ ، سینٹری کا سامان چوری، موبائل فون چھیننے، تھانہ صادق آبادنے موبائل فون و فائل بیگ چوری، تھانہ ویسٹریج نے بینک کی برانچ سے سی سی ٹی وی کیمرہ اور 8ہزار روپے چوری ،تھانہ ریس کورس نے موبائل چوری ، پرس چھیننے،تھانہ ائرپورٹ نےموبائل چوری ،موبائل چھیننے، تھانہ واہ کینٹ اسلحہ کی نوک پر خاتون سے طلائی زیورات چھیننے، بیٹے کے باہر نکلنے پر فائر کرنے، بیکری کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 47ہزار روپے چوری ، تھانہ صدرواہ نے گھر کے تالے توڑ کر 95 ہزار روپے،طلائی زیوارت ودیگر سامان چوری، تھانہ روات نے دکان کی دیوار گرا کرموبائل ، 10ہزار روپے اور سامان کریانہ وغیرہ مالیتی 50 ہزار روپے چوری، تھانہ روات نے گھر گھس کر 14 ہزار روپے اور سپیکر چوری کر نے پر مقدمات درج کر لیے۔ دریں اثنا ء تھانہ گولڑہ کے علاقے جی تیرہ ون میں گھر کے تالے ٹوٹ گئے اور چور بارہ تولے سونے کے زیورات اور تین لاکھ روپے لے کر چلتے بنے ۔ وفاقی پولیس نے بھاری مالیت کے متعدد چیک ڈس آنر ہونے پر بھی مقدمات درج کر لیے۔