چلڈرن کمپلیکس کینٹین پر سرکاری اشیا کے استعمال کی انکوائری مکمل

February 27, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس کینٹین پر سرکاری اشیا کے استعمال کی انکوائری مکمل،انکوائری ٹیم نے شکایات درست قرار دیتے ہوئے کینٹین مالک کو سات روز میں 2 لاکھ 88 ہزار روپے جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ متعلقہ ڈی ایم ایس اور سٹور عملہ سے بھی وضاحت طلب کر لی گئی ہے،،واضح رہےچلڈرن ہسپتال ڈاکٹرز کنٹین پر سرکاری ڈسپوزبیل میٹریلجنمیں ڈسپوزیبل گلاس،ایئر فریشنر،دستانے،صفائی ستھرائی کا سامان شامل ہے کے غیر قانونی استعمال کی شکایات سامنے آئی تھیں ،جس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ،کمیٹی کی سفارشات پر نے کنٹین مالک پرریکوری ڈال دی گئی ہے جبکہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر جواد احمد،ڈاکٹر جویریہ،ڈاکٹر قیصرہ، ڈاکٹر صائمہ، سٹور کیپر محسن قیوم سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے ،انکوائری میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کنٹین پر گیس اور بجلی کے فری کنکشن بھی دیئے گئے ہیں ،اس معاملہ کی بھی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔