ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر کی حکمرانی، پہلی پوزیشن پر برقرار

February 28, 2020

دبئی (جنگ نیوز) پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کی مختصر ترین فارمیٹ میں حکمرانی کو تاحال کوئی چیلنج نہیں کرسکا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں عالمی نمبر ایک بیٹسمین ہیں۔ آئی سی سی نے جمعرات کو نئی عالمی رینکنگ جاری کردی۔ بھارت کے کے ایل راہول عمدہ کارکردگی کی بنا پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بابراعظم کے 879 جبکہ راہول کے 823 پوائنٹس ہیں۔ تیسری پوزیشن آسٹریلین کپتان ایرون فنچ، چوتھی نیوزی لینڈ کے کولن منرو جبکہ پانچویں آسٹریلیا کے گلین میکسویل کے پاس ہے۔ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔ بولرز میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر، ان کے ساتھ مجیب الرحمٰن دوسرے اور آسٹریلین ایڈم زمپا تیسرے نمبر پر ہیں۔چوتھی پوزیشن ایشٹن ایگر جبکہ پانچویں تبریز شمسی کے نام ہے۔