ماڈل کورٹس،127مقدمات کا فیصلہ،چار مجرموں کو سزائے موت

February 28, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے 27فروری کو 564مقدمات کا فیصلہ سناکر زیرسماعت کیسز میں 608افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق 173 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے 55اور منشیات کے 72مقدمات کا فیصلہ سنایا ۔ چار مجرموں کوسزائے موت 15 کو عمر قید دیگر 39 مجرموں کو کل 96سال چار ماہ 26دن قید اور 5388261روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 119سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 219 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ 152 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 218مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے 635 گواہ قلمبند کر کے مجموعی طور پر 63مجرموں کو 61سال 15دن قید اور 2902000 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔