عامر وحید راولپنڈی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

February 28, 2020

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز راولپنڈی کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمیز ائیر کموڈور (ر) آفتاب صادق قریشی نے نئے عہدیداران سے حلف لیا۔ اس سے قبل راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن جو کہ پنجاب اسکوائش ایسوسی ایشن سے وابستہ ہے میں شیخ عامر وحید بطور صدر منتخب ہوئے ان کے ساتھ طاہر ایوب، محمد نوید ملک، نعیم انور، ڈاکٹر افشاں ملک، زکریا اے ضیاء، غضنفر جواد، ظہیر چوہدری، ڈاکٹر نادیہ، حرا ریاض اور دیگر کابینہ میں شامل ہوئےراولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ نے تین سال کیلئے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔