اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کےپیدل چلنے کیلئے پل کا افتتاح

February 28, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے پیڈیسڑین بریج کا افتتاح کردیاگیا۔سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی نے جمعرات کواسلام آبادائرپورٹ پرپیدل چلنے والے افرادکی سہولت کیلئے بنائے گئے ریمپ کا افتتاح کیا ۔پیڈیسڑین بریج 49 ملین روپےکی لاگت سے چار ماہ میں مکمل کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے مزید تین بریجز بنائے جائیں گے سیکریڑی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہاکہ کرونا وائرس کےحوالے سے تمام اداروں سے باہمی رابطے میں ہیں۔ایران سے براہ راست فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا۔