میرعنایت مرحوم ناانصافیوں کے خاتمےکیلئے جدوجہد کرتے رہے،غلام نبی مری

February 28, 2020

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے بیان میں آج 28فروری کو پارٹی کے بانی اور بزرگ قوم ووطن دوست رہنماء مرحوم میر عنایت اللہ لانگو کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کی بلوچ قوم اور بلوچستان کے عوام کیلئے ناقابل فراموش سیاسی ،سماجی ،قبائلی خدمات ،جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم رہنماء اپنے سیاسی کیئریئر کےآغاز سے لیکر آخر دم تک ثابت قدمی اورمستقل مزاجی سے بلوچستان کے قومی حقوق کی جدوجہد سے وابستہ ہوکر ایک فعال اور متحرک سیاسی رہنماء کی حیثیت سے سماجی ناانصافیوں کے خاتمے ،قومی حقوق کی برابری کے حصول ،ساحل ووسائل پر قومی واک واختیار ،جمہوریت کے فروغ اور آئین و قانون کی حکمرانی ،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ،کچلے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کی خاطر سیاسی میدان میں جوخدمات سرانجام دیں انہیں صوبے کے عوام کبھی فراموش نہیں کرینگے۔انہوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ اپنے اصولی موقف پر قائم رہے،کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ بی این پی میر عنایت اللہ لانگو مرحوم کی جدوجہد اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کی 5ویں برسی کے موقع پر آج اڑھائی بجے کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیاجائے گا۔ بیان میں پارٹی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ پروگرام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔