مسجدکھولنے کے لئے دائررٹ پراے سی لنڈی کوتل کونوٹس

February 28, 2020

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس ناصرمحفوظ پرمشتمل دورکنی بنچ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے دوران انتظامیہ کی جانب سے بندکی جانے والی مسجدکھولنے کیلئے دائررٹ پراسسٹنٹ کمشنرلنڈی کوتل کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز نورمحمدوغیرہ کی جانب سے طارق افغان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈرنے مسجدقباء پرقبضہ کرلیاتھا اوربعد ازاں سکیورٹی حکام نے مذکورہ مسجد کوبند کردیاتھاجو تاحال بند ہے اوراس میں عبادت نہیں کی جاسکتی لہذا مذکورہ مسجدکوعوام کی عبادت کیلئے کھول دیاجائے ۔کیونکہ آئین کے آرٹیکل20کے تحت مسجدکی بندش غیرآئینی اورغیرقانونی اقدام ہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ابتدائی سماعت کے بعدرٹ ابتدائی سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے ضلع خیبرکی انتظامیہ سے جواب مانگ لیا۔