بین ڈنک کا پی ایس ایل کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ

March 04, 2020

بین ڈنک کا پی ایس ایل کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے دائیں ہاتھ کے کھلاڑی بین ڈنک ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بیٹسمین بن گئے۔

بین ڈنک نے یہ کارنامہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انجام دیا، ڈنک نے اپنی اننگز میں 10 اونچے چھکے لگائے، انہوں نے میچ میں 42 گیندوں پر 93 رن بنائے۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ 5 کھلاڑیوں کے پاس تھا جن میں عمر اکمل، شرجیل خان، کیون پیٹرسن، کامران اکمل اور کولن انگرم شامل تھے۔ ان سب کھلاڑیوں نے انفرادی اننگ میں 8،8 چھکے لگائے تھے ۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کے 16 ویں میچ میں بین ڈنک اور سمت پٹیل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی37 رنز سے شکست دیدی۔