ایک بندرکو بچانے کی کوشش میں 13 بندر ڈوب کر ہلاک

March 05, 2020

نیپال میں ایک بندر کے تالاب میں گرنے کے بعد اسے بچانے کی کوشش میں 13 بندر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق نیپال کے ایک گاؤں میں رات بھر ہونے والی بارشوں کے باعث تالاب کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا تھا اس دوران وہاں پانی پینے کی کوشش میں ایک بندر تالاب میں گر گیا۔

ایک بندر کو بچانے کے لیے درجن سے زائد بندروں نے تالاب میں چھلانگ لگائی تاہم ایک دوسرے کو بچانے کے چکر میں ایک بھی بندر بدقسمتی سے باہر نہ آسکا۔

میونسپل ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے تالاب سے 13 جنگلی بندروں کی لاشیں نکالی ہیں ۔

اس سے قبل اسی تالاب میں ایک ہی وقت میں 16 بندر ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔