عالمی یوم خواتین پر جماعت اسلامی کی خواتین کانفرنس

March 07, 2020

جماعت اسلامی کے زیراہتمام آج کراچی کے باغ جناح میں خواتین کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کا نعرہ ”قوم کی عزت ہم سے ہے“رکھا گیا ہے۔

عالمی یوم خواتین پر جماعت اسلامی نے 'خواتین کانفرنس‘ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ کل مختلف تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں عورت مارچ منعقد کیے جائیں گے۔

خواتین کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی اور دیگر خواتین رہنما خطاب کریں گی۔

کانفرنس میں مختلف شعبوں و مکتب فکر سے وابستہ خواتین ڈاکٹرز، اساتذہ، وکلاء، طالبات اور ورکنگ ویمن سمیت شہر بھر سے خواتین شریک ہوں گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ "خواتین کانفرنس“ خواتین کے احساسات و جذبات کی ترجمان ثابت ہوگی۔