گولیمار میں ملبے سے مزید تین لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

March 07, 2020

گولیمار میں ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئیی

کراچی کے رضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود گولیمار میں دو روز قبل منہدم ہونے والی رہائشی عمارتوں کے ملبے سے مزید تین افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

اسسٹنٹ پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق آج رات نو بجے رضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود گولیمار میں عمارتوں کے ملبے سے دو افراد طارق علی اور عامر نایاب کی لاشی عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔جمعہ کی رات تک ملبے سے 17 افراد کی لاشیں مل چکی تھیں۔

آج دوبارہ امدادی کام جاری رہا تاہم ملبے سے کوئی شخص نہیں مل سکا تاہم شام تک بھاری ملبہ اٹھا لیا گیا تھا جس کے بعد رات کو ملبے کے نچلے حصے سے مزید تین لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق اس عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک کلینک تھا جہاں پر چار سے پانچ افراد کے موجود ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس کا خیال ہے کہ تین لاشیں نکالنے کے بعد مزید 3 سے 4 افراد ملبے میں دبے ہو سکتے ہیں تاہم ان افراد کے زندہ ہونے کا امکان کم ہوتا جا رہا ہے۔