سونے کی فی تولہ قیمت 2750 روپے کم ہوگئی

March 14, 2020

کورونا وائرس کے خوف نے عالمی سطح پرسونے کی طلب کم کردی ہے، پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 2750 روپے کم ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2750 کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر90 ہزار850 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار357 روپے کم ہوکر77 ہزار890 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قیمت 57 ڈالر کم ہوکر 15 سو30 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔