اٹلی: کورونا سے24گھنٹے میں ریکارڈ 252افراد ہلاک

March 15, 2020

اٹلی: کورونا سے24گھنٹے میں ریکارڈ 252افراد ہلاک

کورونا سے اٹلی میں24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 252افراد ہلاک ہوگئے، مرض کے 2500 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔

اٹلی جیسا لاک ڈاؤن یورپی ملک اسپین میں بھی لگادیا گیا ہے، خوراک، روزگار اور علاج کے سوا گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


یورپ کے ایک اور ملک فرانس نے کورونا وائرس کے حوالے سے کڑے اقدامات کے باوجود بلدیاتی انتخابات کا خطرہ مول لے لیا ہے۔

فلپائنی دارالحکومت منیلا کو بند کردیا گیا جبکہ سڑکوں پر فوج تعینات کردی گئی ہے دوسری طرف ازبکستان میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

اسرائیل نے کورونا وائرس کے کیسز کی نشاندہی کے لیے جاسوسی آلات کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کورونا سے اب تک 1لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 5800 سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔