فیوچر مارکیٹ میں شارٹ سیلنگ اپ لنک رول سے منسلک

March 18, 2020

سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فیوچر مارکیٹ میں شارٹ سیلنگ کو اپ لنک رول سے منسلک کردیا۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ فیصلہ اسٹاک مارکیٹ میں لیکوڈیٹی کو بحال رکھنے میں معاون ہوگا، فیوچرمارکیٹ کے 36 فیصد حصص کو اپ لنک رول سے مشروط کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری ایس ای سی پی سرکلر کے مطابق میوچل فنڈ کیلیے قرض کی مدت 90 دن سے بڑھا کر 360 دن کردی گئی ہے، مارکیٹ بروکرزکی کم ازکم سرمائے کے عوض ڈپازٹ کی شرائط کو بھی کم کردیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق ادارہ مارکیٹ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، ایس ای سی پی تمام متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔