بولرز پر ستم ڈھانے والے شیکھر دھون بیوی کے ظلم سے پریشان

March 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہیں ۔ اسی لئے کھلاڑی اپنے بچوں اور گھر میں ٹریننگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کررہے ہیں۔ دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹرز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور سوشل میڈیا پر کھل کوئی دلچسپ ویڈ یوز پوسٹ کر رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹر شیکھر دھون دنیا بھر کے بولرز پر اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے ستم ڈھانے کیلئے مشہور ہیں، لیکن وہ گھر میں اپنی بیوی کے ظلم کا شکار بن گئے، ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں وہ شعیب ملک اور محمد حفیظ نے بھی ساتھی کرکٹر کا مذاق اڑایا ہے۔ شیئر کی جانے والی مزاحیہ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے مظلوم چہرہ بنائے لکھا ہے کہ ایک ہفتہ گھر میں رہنے کے بعد کی زندگی، حقیقت مشکل ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کپڑے اور باتھ روم صاف کر رہے ہیں جب کہ اس دوران ان کی اہلیہ عائشہ فون پر بات چیت کر رہی ہیں۔ شیکھر دھون کو پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے جواب دیا ہے کہ آپ کا یہ حال تو آئسو لیشن سے پہلے بھی تھا اس میں نیا کیا ہے۔ ایک اور پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر شیکھر دھون کے لئے لکھا ہے کہ پا جی! یہاں بھی ایسا ہی حال ہے۔