جیکب آباد: کارو کاری کے الزام میں خاتون اور نوجوان قتل

March 26, 2020

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کے قصبہ دڑی جاگیر میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ، جیکب آباد پولیس کے مطابق ملزم ہزارو گلوانی نے غیرت کے نام پر اپنے پڑوسی نوجوان معشوق جکھرانی اور اپنی بیوی شادو کوکلاشنکوف کے برسٹ مار کر قتل کردیا ۔ دوہرے قتل کی اطلاع پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچا یا ۔ مقتول نوجوان معشوق جکھرانی کے بھائی جان محمد نے بتایا کہ ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر میرے بھائی کو بے گناہ قتل کیا ہے۔