سی این جی اسٹیشنز کو 30مارچ تک بلا تعطل گیس سپلائی کی جائے گی

March 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے بدھ سے 30مارچ تک سی این جی سیکٹر کو بلا تعطل گیس کی سپلائی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو مسلسل 6روز بلا تعطل گیس کی فراہمی کی جائیگی۔