پولیس اہلکار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو سلیوٹ کریں،ایڈیشنل آئی جی کی ہدایت

March 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے پر ایڈیشنل آئیجی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو سلیوٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف جہاد کرنے اور اس کے سدباب کیلئے دن رات ایک کرنے والے مسیحاؤں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں سے کہاہے کہ شہر میں جہاں جہاں پولیس کے ناکے لگے ہیں اگر اس دوران وہاں ڈاکٹرز یا پیرا میڈیکل اسٹاف آتا ہے تو پولیس اہلکار و افسران انہیں دیکھ کر سلیوٹ کریں ۔