کورونامریضوں کی سہولیات کاجائزہ 10نجی ہسپتالوں کو48گھنٹے کی مہلت

March 26, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کی مکمل تیاری کے لیے نجی ہسپتالو ں کی انسپیکشنز کرنے کے بعد انھیں 48گھنٹے کی مہلت دے دی ہے اور تعمیلی رپورٹس جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ کمیشن کی ٹیموں نے گزشتہ روزمزید 10نجی ہسپتالوں کی کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے پہلے سے جاری کردہ چیک لسٹ کے مطابق سپیشل انسپیکشنز کیں۔ ترجمان کے مطابق چیک لسٹ پر عملدرآمد کرواکے کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کومزیدبہتر بنایا جا رہاہے، کمیشن کی ٹیموں نے اب تک 43نجی وسرکاری ہسپتالوں کی سپیشل انسپیکشنزمکمل کر لی ہیں اور اس کی رپورٹس متعلقہ محکموں کوبھی بھجوائی جا چکی ہیں۔