کورونا وائرس کو ہرانے کیلئے شہری اپنے گھروں میں رہیں‘آر پی او

March 26, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان ،سی پی او زبیر دریشک نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ شہری اپنے گھروں میں رہیں کیونکہ کورونا وائرس کو ہم نے ہرانا ہے،شاہراوں پر پولیس کی نفری موجود ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی ،عوام ڈبل سواری ،دکانیں کھولنے سے جرم کا ارتکاب نہ کرے ، عوام الناس زیادہ سے زیادہ اپنا ٹائم اپنے گھروں میں گزارے۔ انتظامیہ کے ساتھ مل کر دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جارہا ہے۔