کورونا کا مقابلہ قوت مدافعت بڑھا کر کیا جاسکتا ہے، ماہرین

March 26, 2020

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے قوت مدافعت کو بڑھا کر کیا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی ابھی تک کوئی ویکسین یا دوا تیار نہیں ہوئی، اس وائرس کا مقابلہ قوت مدافعت بڑھا کر کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے مرغن غذائیں کھانے میں احتیاط کریں، وٹامن سی، کیلشیم اور زنک سے بھر پور متوازن غذا کھائیں۔

ڈاکٹر اریبہ عباسی کا کہنا ہے کہ آ ئسولیشن میں رہنے کی صورت میں پریشان نہ ہوں بلکہ خوراک پر توجہ دیں اور گرم پانی زیادہ پئیں۔

انہوںنے کہا کہ ادھوری نیند اور غیرمتوازن خوراک قوت مدافعت کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ایسے میں کورونا جیسے وائرس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ پانی کی مقدار بڑھانے کے ساتھ ایسی غذاؤں کا استعمال بڑھایا جائے جس میں وٹامن سی زیادہ ہو۔