لاک ڈاؤن سے کپاس کی کاشت بری طرح متاثر

March 27, 2020

ملک بھر میں کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کے باعث کپاس کی کاشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

یہ بات چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایک جاری کیے ہوئے اعلامیے میں کہی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث بیج اور کھاد نہ ملنے کی وجہ سے کپاس کی پیداوار میں کمی کاخدشہ ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرزفورم نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں بیج اور کھاد کی نقل و حمل اور دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیئے: ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت سے کاٹن جنرز کو تشویش

احسان الحق نے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپاس کی کاشت فوری شروع نہ ہوئی تو اربوں ڈالرکی روئی درآمد کرنا پڑے گی۔