• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاٹن جنرز کا بھارت سے روئی کی درآمد پر پابندی کا مطالبہ

Cotton Import From India Ban

بھارت سے روئی کی درآمد کی اجازت کی خبروں پر کاروباری حجم محدود ہوگیا۔ کاٹن جنرز اور کسان تنظیموں نے بھارت سے روئی کی درآمد پر مکمل پابندی کا مطالبہ کردیا ۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ بھارت سے روئی کی درآمد کی اجازت کی خبروں پر کاروباری حجم محدود ہوگیا۔

انہوںنے بتایا کہ کاٹن جنرز اور کسان تنظیموں نے بھارت سے روئی کی درآمد پر مکمل پابندی کا مطالبہ کردیا۔

ان کاکہنا ہے کہ روئی کی درآمد سے کسانوں کی فی ایکٹر پیداواری آمدنی متاثر ہوگی۔

احسان الحق کا کہنا ہے کہ مقامی کسان پہلے ہی پیداواری لاگت سے پریشان ہیں ۔ کھاد اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب کسان گنے کی کرشنگ دیر سے شروع ہونے کے سبب گندم کی کاشت متاثر ہونے سے بھی پریشان ہیں۔

تازہ ترین