• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روئی کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت سے کاٹن جنرز کو تشویش

کراچی( اسٹاف رپورٹر)چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈیوٹی فری روئی کی درآمد کی اجازت دینے پر ملک بھر کے کاٹن جنرز میں تشویش کی لہردوڑ گئی ، اس فیصلے کی وجہ سے روئی کی قیمتوں میں مندی کی لہرجاری ہے۔ چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایک بیان میں کہا کہ کاٹن جنرز کی جانب سے کسانوں سے 90 فیصد سے زائد پھٹی کی خرید مکمل ہونے لیکن جننگ فیکٹریوں میں روئی کے بڑے ذخائر کے باوجود حکومت پاکستان نے ڈیوٹی فری روئی کی درآمد کی اجازت دے کر دراصل کاٹن جنرز کو معاشی بحران میں مبتلا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے آئندہ سال کپاس کی کاشت پرمنفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں ایک سال کیلئے پالیسیز مرتب کرتی ہیں تاکہ تمام سٹیک ہولڈرز اس سال کیلئے اپنی حکمت عملی ترتیب دے سکیں لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے بعض اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کیلئے پالیسیاں ترتیب دی جاتی ہیں ۔

تازہ ترین