برطانیہ میں جان بوجھ کر کھانسنا جرم قرار، 2 سال قید کی سزا ہوگی

March 28, 2020

لندن (اے پی پی) برطانوی حکومت نےتنبیہ کی ہے کہ جان بوجھ کر کھانسنے والے کو2سال قید کی سزا ہوگی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے ملک میں جان بوجھ کر کھانسنے کو جرم قرار دے کر2سال قید کی سزا اور سماجی میل جول سے دوری کے حکومتی احکامات کی پہلی بار خلاف ورزی پر60اور غلطی دہرانے پر 120 پونڈ جرمانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ بھر میں برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس ) کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ لوگ گھروں سے باہر نکل کر اور کھڑکیوں سے ایک منٹ کے لیے تالیاں بجا کر صحت کے عملے کو سراہ رہے ہیں۔