ڈاکٹرز سے بھتہ لیتے ہوئے 2ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

March 28, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی پولیس نے ڈاکٹرز سے بھتہ طلب کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق نیو کرچی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وقاص اور محمد علی کو گرفتار کیا،پولیس کے مطابق ملزمان ڈاکٹرز کو بھتے کی پرچی کیساتھ گولی بھی بھیجتے تھے،پولیس نے بتایاکہ دونوں ملزمان کو بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاہے اور جس موبائل فون سے بھتے کی دھمکی دی جاتی تھی اسے بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔