سوئی گیس کے ڈیلی ویجز ملازمین کو گھروں میں بھیج دیا گیا، تنخواہ ملتی رہے گی

March 28, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)سوئی ناردرن ریجنل دفتر گلبرگ اور ایریا دفاتر میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو لاک ڈائون کی وجہ سے عارضی طور پر گھروں میں بھیج دیا گیا، کمپنی مذکورہ ملازمین کو ان کی تنخواہیں بدستورادا کر تی رہے گی، ذرائع نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے باعث ڈویلپمنٹ کا کام بند ہے جس وجہ سے فٹر، پلمبر اور ہیلپرکا کام کرنے والے ملازمین کو عارضی چھٹیاں دی گئی ہیں تاہم انکی تنخواہ بدستور ملتی رہے گی۔