میو ہسپتال انتظا میہ نے نوٹس واپس نہ لیا تواحتجاج کر،ینگے،ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان

March 28, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان نے میو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹرز کے ساتھ رویہ اور انہیں پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ کٹس فراہم نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر 24گھنٹوں کے اندر اندر اپنا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو اس کے خلاف بھر پور احتجا ج کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وائے سی اے کے صدر ڈاکٹر حامدمختیار بٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میںکیا۔