مسلک پر تو لڑتے ہیں آؤ ملکر اِس وبا سے لڑیں، فیصل قریشی

March 28, 2020

معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ہم مذہب اور مسلک پر تو لڑتے رہتے ہیں آئیے ہم سب مل کر کورونا وائرس سے لڑیں۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فیصل قریشی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا کہ ’ہم ہمیشہ ذات، زبان، رنگ و نسل، ملک، شہر، علاقے، مذہب اور مسلک کو لے کر لڑتے رہتے ہیں۔‘

فیصل قریشی نے لکھا کہ ’آئیے اِس بار ہم سب مل کر کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے لڑجائیں۔‘

اداکار کے اِس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’سب سے پہلے تو ہمیں اپنے آپ سے لڑنا ہوگا اور خود کو گھروں میں رہنے کے لیے قائل کرنا ہوگا، یہ ہمارا بہتری کی جانب پہلا قدم ہوگا۔‘

کلیم اللّہ خان نامی صارف نے لکھا کہ ’اِس مشکل وقت میں اللّہ ہمارے ساتھ ہے انشااللّہ ہم بہت جلد اِس مشکل سے نکل جائیں گے بس ہمیں کثرت سے استغفار کرنا ہوگا۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’اِس وبا کو جڑ سے نکالنے کا عزم صرف ہم آہنگی، باہمی اشتراک اور حوصلے سے ہے۔‘