تقسیمِ امداد میں کرپشن، اقربا پروری خطرناک ہوگی، پلیجو

March 28, 2020

تقسیمِ امداد میں کرپشن، اقربا پروری خطرناک ہوگی، پلیجو

قومی عوامی تحریک (کیو اے ٹی) کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ امداد کی تقسیم میں کرپشن اور اقربا پروری خطرناک ہوگی۔

ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ لاک ڈاؤن متاثرین کو صوبائی اور وفاقی امداد پارٹی لیڈر اور وزیر نہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کورونا وائرس میں امداد شفاف علاقائی کمیٹی کے ذریعے تقسیم کی جائے۔

کیو اے ٹی کے سربراہ نے تجویز دی کہ کمیٹی میں پریس کلب، بار، کاروباری چیمبرز کے صدور، ایم پی اے، ناظم، ڈی سی او اور ایس ایس پی بھی شامل ہوں۔

ایاز لطیف پلیجو نے یہ بھی کہا کہ عوام گھروں میں رہیں، باہر نکلنا موت کو آواز دینا ہے، علما کرام لاک ڈاؤن میں صوبائی و وفاقی حکومت کی مدد کریں۔