فرانس: لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ

March 28, 2020

فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنز کا کہنا ہے کہ فرانس میں گھریلو تشدد کی اطلاعات میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیرس میں گھریلو تشدد کے واقعات میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق گھروں پر بدزبانی کرنے والے گھر کے افراد کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس لاک ڈاؤن پر عملدرآمد اور گھریلو جھگڑے کی شکایت پر دوڑتی رہتی ہے۔

فرانس میں گھریلو جھگڑے کی شکایت کے لیے 3 ہزار 919 ایمرجنسی نمبر جاری کیے گئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یورپ میں گھریلو تشدد کی سب سے زیادہ شرح فرانس میں پہلے ہی موجود ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں ہر سال 2 لاکھ 19 ہزار خواتین کو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔