گڈز ٹرانسپورٹ کے نقل و حرکت پر پابندی نہیں، ناصر حسین شاہ

March 29, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات، بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کی انٹر سٹی یا بین الصوبائی نقل و حرکت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں لگائی اور نہ ہی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے حکم سر پر عمل کرینگے، گروسری اسٹور، جنرل اسٹور اور کریانہ اسٹور کے بند کرنے کے اوقات کار میں اضافہ یعنی رات آٹھ کے بجائے شام پانچ بجے تما م دکانیں بند کرنے کا فیصلہ عوام کے وسیع تر مفاد اور کارونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ہے اس سے بچائو کیلئے ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں تما م مذہبی اسکالرز، جید علما کرام اور مفتی حضرات حکومت کے ساتھ ایک صفحہ پر ہیں، سندھ حکومت تمام مسالک و فرقوں سے تعلق رکھنے والے جید علما کرام و مفتی حضرات کے کارونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے طور پر اور احتیاطی تدابیر کے لحاظ سے مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات اور دیگر مذہبی اجتماعات کے حوالے سے رہنمائی و مشوروں پر مکمل عمل کررہی ہے اور جمعہ کی نماز پر پابندی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔