بھارت نے چین سے سبق سیکھ لیا، چینی تجزیہ کار

March 30, 2020

اسلام آباد (صالح ظافر) چینی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کے سخت اقدامات کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے موثر ترین طریقہ ہیں، لگتا ہے کہ بھارت نے چین سے سبق سیکھ لیا ہے۔ یہ مشورہ پاکستان پر بھی برابر لاگو ہوتا ہے جیسا کہ اس کا کہنا تھا کہ چینی عوام کی جانب سے اپنی حکومت کی ہدایات کی پیروی کرنے کی خواہش بشمول بھارت دنیا کیلئے ایک سبق ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے موثر انداز میں کس طرح سے نمٹا جائے۔