شیخ سعود نئے قطری سفیر مقرر

March 30, 2020

اسلام آباد (صالح ظافر) قطر نے شیخ سعود عبد الرحما ن فیصل الثانی کو پاکستان کیلئے نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔ ان کا تعلق قطر کے شاہی خاندان سے ہے اور وہ اس وقت دوحا میں قطر کے امیر کے دفتر سے منسلک ہیں۔ وہ سقر بن مبارک کی جگہ لیں گے جنہوں نے پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے چار سال سے زائد خدمات سرانجام دیں اور قطری دارالحکومت واپس چلے گئے جہاں انہیں دفتر خارجہ میں اہم عہدہ دیا جائے گا۔