مصر، کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر کروڑوں روپے جرمانہ

March 30, 2020

مصر میں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے افواہیں پھیلانے اور بے بنیاد خبریں شیئر کرنے پر ایک لاکھ سے 3 لاکھ پاؤنڈ تک جرمانہ اور 2 سال قید کی سزا ہوگی۔

مصر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلا کر لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنے والوں پر ایک لاکھ پاؤنڈ سے 3 لاکھ پاؤنڈ تک کا جرمانہ اور 2 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے جب کہ موبائل اور کمپیوٹر بھی ضبط کرلیے جائیں گے۔

مصری پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی اور سنسنی خیز خبریں شیئر کی جا رہی ہیں اور ایسے علاج بتائے جارہے ہیں جن سے الٹا نقصان ہو رہا ہے۔ اس طرح عوام میں خوف پھیل رہا ہے اور حکومتی اقدامات غیر موثر ہوجاتے ہیں۔