ترک فٹ بال کھلاڑی بھی کورونا کا شکار

March 30, 2020

ترکی سے تعلق رکھنے والے سابق فٹ بال گول کیپر رستو رکبر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ترک میڈیا سے جاری اطلاعات کے مطابق رستو رکبر کو علامات ظاہر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

واضح رہے کہ 46 سالہ رستو رکبر نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ترکی کو سیمی فائنل تک پہنچایا تھا اور تیسری پوزیشن دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔