وزیراعظم کورونا سے متعلق قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے قوم سے خطاب کریں گے

March 30, 2020

وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اعتماد میں لینے کے لیے قوم سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا قوم سے خطاب آج رات 8 بجے سے ساڑھے 8 بجے کے درمیان نشر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا دورانیہ 10 سے 15 منٹ تک ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کورونا کی صورتحال سے بچاؤ کے اقدامات کی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم تعمیراتی انڈسٹری کو آپریشنل کرنے کا معاملہ اعلان سے قبل کابینہ میں زیر بحث لائیں گے۔