میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، شاہد خاقان

March 30, 2020

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کرنا عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ نیب صرف لوگوں کو تنگ اور بدنام کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں کررہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے استفسار کیا کہ غلط بات ہے کیوں گرفتار کیا آپ نے؟ تحقیقات کرنی ہیں کریں، اس حوالے سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے فیصلے موجود ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیب کی اس طرح کی کارروائی سے تو ملک نہیں چل سکتا۔