آٹھویں جماعت تک طلباء کو بغیر امتحانات اگلی کلاس میں ترقی دینے کی تجویز

March 31, 2020

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ )چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آن لائن کلاسز سمیت پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحانات اگلی کلاس میں ترقی دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کیلئے سائنس اور ریاضی کے مضامین کی آن لائن کلاسوں کا فیصلہ بھی کیا گیا ، بچوں کی اگلی کلاس میں ترقی چھٹیوں کے کام اور کارکردگی کی بنیاد پر دینے کی تجویز پیش کی گئی ۔اجلاس میں جماعت نہم اور دہم کے تمام مضامین کے آن لائن لیکچرز کا فیصلہ کیا گیا اور یہ بھی طے پایا کہ آن لائن لیکچرز کیبل ٹی وی پر بھی نشر کئے جائیں گے۔