معذور پر تشدد، دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور

March 31, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں 50،50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے پولیس سے 15اپریل کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزمان احسان احمد اور رئیس احمد نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ قادر پور راں نے 24مارچ کو شہری محمد علی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔