کالجز،یونیورسٹیز31مئی تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

March 31, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری و پرائیویٹ کالجز اور یونیورسٹیاں 31مئی تک بند رکھنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہاگیا ہےکہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و پرئیوایٹ کالجز اور یونیورسٹیز 31مئی تک بند رہیں گے جبکہ یکم جون سے تعلیمی اداروں میں تدریسی کام شروع ہوگا، یہ چھٹیاں جو کورونا سے بچاو کےلئے کی گئی تھیں اب موسم گرما کی تعطیلات شمار کی جائیں گی۔