کاجول اور بیٹی بالکل ٹھیک ہیں، اجے دیوگن

March 31, 2020

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کاجول اور بیٹی نیسہ کی صحت سےمتعلق افواہوں کا جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ بھارتی اداکارہ کاجول اور اُن کی بیٹی نیسہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ بھارتی ویب سائٹس نے یہ خبر شائع کی تھی کہ اجے دیوگن کی بیٹی نیسہ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں جس کے بعد اُن کی بیٹی اور اہلیہ کاجول نے کورونا وائرس کا ٹیسٹکروایا ہے اور اُن دونوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

بھارتی اداکارہ کاجول اور اُن کی بیٹی نیسہ کی صحت سے متعلق گردش کرتی خبروں کا جواب دینے اجے دیوگن میدان میں آگئے اور اُنہوں نے ٹوئٹر پر ٹوئٹکردیا۔

گزشتہ روز بالی ووڈکے معروف اداکار اجے دیوگن نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ کاجول اور بیٹی نیسہ کی صحت سے متعلق گردش کرتی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔

اجے دیو گن نے اپنے ٹوئٹمیں لکھاکہ ’کاجول اور نیسہ کی صحت کے حوالے سے آپ سب کا پوچھنے کے لیے بہت بہت شکریہ۔‘

بالی ووڈ اداکار نے لکھا کہ ’کاجول اور نیسہ بالکل ٹھیک ہیں اور اُن کی صحت سے متعلق گردش کرتی تمام افواہیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔‘