ٹوکیو اولمپکس کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کو ری سیٹ کردیاگیا

March 31, 2020

ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کے اعلان کے بعد میزبان ملک جاپان کے شہر ٹوکیو میں کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کو ری سیٹ کردیا گیا ، میگا ایونٹ کے شروع ہونے میں اب ساڑھے چار سو سے زائد دن باقی ہیں ، اولمپکس گیمز اب اگلے برس 23جولائی سے شروع ہوں گے۔

اس سال جولائی میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس بھی کھیلوں کے دیگر ایونٹس کی طرح کورونا وائرس کے سبب متاثر ہوئے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد اس کو اگلے سال کرانے کا فیصلہ کیاجس کے بعد ٹوکیو میں نصب اولمپک کاؤنٹ ڈاؤن کو بھی ری سیٹ کردیا گیا ہے۔

یہ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک بتارہا ہے کہ اولمپکس میں اب ساڑھے چار سو زائد دن باقی رہ گئے ہیں، گیمز کی افتتاحی تقریب 23 جولائی2021 کو ہوگی۔