ایل پی جی کی قیمت میں کمی

April 01, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایل پی جی کی قیمت میں کمی، قیمت40روپے کی کمی سے90روپے فی کلو گرام ہوگئی،گھریلو سلنڈرکی قیمت463روپے کی کمی سے 1067روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت 1781روپے کی کمی سے4107روپے فی کمرشل سلنڈر کی سطح پر آگئی، اوگرانے اس سلسلے میں اپریل2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت پچھلے 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔اوگرا اور حکومت پاکستان ایل پی جی انڈسٹری کو نقصان سے بچانے کے لئے پالیسی تشکیل دے اور سیلز ٹیکس، ٹیکس لیوی اور ایڈوانس ٹیکس ختم کیا جائے۔