تاخیر کا شکارنارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن پر فیصلہ آج متوقع

April 01, 2020

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) وزیر توانائی عمر ایوب خان کی زیر صدارت آج بدھ کو ایک اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم کے پٹرولیم پر خصوصی معاون، سیکرٹری پٹرولیم،لا ڈویژن کے نمائندے، اٹارنی جنرل اور پاکستان کی اہم ترین سکیورٹی ایجنسی کے ذمہ داران مل کر نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کی بابت فیصلہ کریں گے آیا نئے ڈھانچے کے تحت روس یا گزشتہ ڈھانچے کے تحت ساتھ مل کرہی منصوبے کو آگے بڑھایا جائے۔متعلقہ سینئر حکام کے مطابق پاکستان کے دیرینہ مطالبے پر روس نے گزشتہ دسمبر میں نیا ڈھانچہ فراہم کردیا۔لیکن بعد ازاں طاقتور حلقے پرانے ڈھانچے پرہی اصرار کرنے لگے۔ اب آج ہونے والے اجلاس میں پروجیکٹ کی قسمت کا فیصلہ کردیا جائے گا۔اس اجلاس میں اٹارنی جنرل دو قانونی فرموں کا موقف پیش کریں گے۔